(۳۶۷۷۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَیُّوبُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ ، قَالَ : نَجِدُ فِی کِتَابِ اللہِ الْمُنَزَّلِ : أُنَاسٌ یَدِینُونَ بِغَیْرِ الْعِبَادَۃِ ، یَخْتِلُونَ الدُّنْیَا بِعَمَلِ الآخِرَۃِ ، یَلْبَسُونَ لِبَاسَ مُسُوکِ الضَّأْنِ ، قُلُوبُہُمْ کَقُلُوبِ الذِّئابِ ، أَلْسِنَتہمْ أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَنْفُسُہُمْ أَمَرُّ مِنَ الصَّبْرِ ، قَالَ : أَفَبِی یَغْتَرُّونَ ، وَإِیَّایَ یَخْدَعُونَ ، أَقْسَمْت لأَبْعَثَنَّ عَلَیْہِمْ فِتْنَۃً یَعُودُ الْحَلِیمُ فِیہَا حَیْرَانَ۔
(٣٦٧٧٤) حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب میں یہ بات پڑھی ہے کہ لوگ ” بغیر عبادت کے ہی دین دار بنے بیٹھے ہیں، آخرت کے عمل میں بھی دنیا شامل کرلیتے ہیں، لوگ بھیڑ کی کھالوں کا لباس پہنتے ہیں جبکہ ان کے دل بھیڑیوں کی طرح ہیں، ان کی زبانیں شہد سے میٹھی ہیں جبکہ ان کے دل ایلوے سے بھی کڑوے ہیں۔ کیا یہ لوگ مجھ سے دغا بازی کرتے ہیں اور مجھ کو دھوکا دیتے ہیں کہ مجھے قسم ہے میں ان پر ایسا عذاب بھیجوں گا کہ ان کے بردبار لوگ بھی حیران ہوجائیں گے۔