hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36801

.

ابن أبي شيبة

36801
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْن أَبِی الْحُسَیْنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلَی خَیْرِ أَخْلاَقِ أَہْلِ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ مَنْ عَفَا عَمَّنْ ظَلَمَہُ وَأَعْطَی مَنْ حَرَمَہُ وَوَصَلَ مَنْ قَطَعَہُ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُنْسَأَ لَہُ فِی عُمُرِہِ وَیُزَادَ لَہُ فِی مَالِہِ فَلْیَتَّقِ اللَّہَ رَبَّہُ وَلْیَصِلْ رَحِمَہُ۔ (طبرانی ۳۴۳۔ عبدالرزاق ۲۰۲۳۷)
(٣٦٨٠٢) حضرت عبداللہ بن ابی الحسین (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تم کو دنیا اور آخرت میں سب سے اچھے اخلاق والا نہ بتاؤں ؟ یہ وہ شخص ہے جو اس کو معاف کردے جس نے اس پر ظلم کیا ہو اور اس شخص کو عطا کرے جس نے اس کو محروم رکھا ہو اور اس سے رشتہ جوڑے جس نے قطع رحمی کی ہو اور جس شخص کو یہ اچھی بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر دراز اور عمل زیادہ ہو تو وہ اپنے اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی اختیار کرے۔