(۳۶۸۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : الْتَقَی رَجُلاَنِ فِی السُّوقِ ، فَقَالَ : أَحَدُہُمَا لِصَاحِبِہِ : یَا أَخِی ، تَعَالَ نَدْعُو اللَّہَ وَنَسْتَغْفِرْہُ فِی غَفْلَۃِ النَّاسِ لَعَلَّہُ یَغْفِرُ لَنَا ، فَفَعَلا ، فَقُضِی لأَحَدِہِمَا ، أَنَّہُ مَاتَ قَبْلَ صَاحِبِہِ ، فَأَتَاہُ فِی الْمَنَامِ ، فَقَالَ : یَا أَخِی ، أَشْعَرْت أَنَّ اللَّہَ غَفَرَ لَنَا عَشِیَّۃَ الْتَقَیْنَا فِی السُّوقِ۔
(٣٦٨٤٢) حضرت ابی قلابہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی بازار میں ایک دوسرے سے ملے تو ایک نے کہا کہ اے میرے بھائی آؤ اللہ سے دعا و استغفار کرتے ہیں لوگوں کی غفلت میں ہوسکتا ہے ہماری بخشش ہوجائے تو انھوں نے اسی طرح کیا۔ پھر ان میں سے ایک کے متعلق فیصلہ کیا گیا اور وہ اپنے دوسرے ساتھی سے پہلے فوت ہوگیا۔ پھر وہ دوسرے کو خواب میں آیا اور کہا کہ اے میرے بھائی کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری اس رات بخشش کردی تھی جس رات ہم بازار میں ملے تھے ؟ “