(۳۶۸۶۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ ، أَنَّ قَوْمًا صَحِبُوا عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَقَالَ : عَلَیْکُمْ بِتَقْوَی اللہِ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، وَإِیَّایَ وَالْمِزَاحَ ، فَإِنَّہُ یَجُرُّ الْقَبِیحَ وَیُورِثُ الضَّغِینَۃَ ، وَتَجَالَسُوا بِالْقُرْآنِ وَتَحَدَّثُوا بِہِِِِ ، فَإِنْ ثَقُلَ عَلَیْکُمْ فَحَدِیثٌ مِنْ حَدِیثِ الرِّجَالِ ، سِیرُوا بِاسْمِ اللہِ۔
(٣٦٨٦٦) حضرت ابن ابی رواد فرماتے ہیں کہ ایک قوم عمر بن عبدالعزیز (رض) کی مصاحب ہوئی تو انھوں نے فرمایا کہ صرف ایک اللہ سے ڈرو جس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اپنے کو مزاح سے بچاؤ، اس لیے کہ یہ مزاح قبیح باتیں پیدا کرتا ہے اور کینہ پیدا کرتا ہے۔ اور قرآن کی مجالس لگایا کرو اور اس ہی سے متعلقہ باتیں کیا کرو۔ پھر اگر تم کو بوجھل محسوس ہو تو لوگوں کی باتوں میں کوئی بات کرلیا کرو۔ اللہ کے نام کے ساتھ زمین پر چلو۔