hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36872

.

ابن أبي شيبة

36872
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۷۳) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ إیَاسٍ الْجُرَیْرِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلاَئِ ، أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَدْرَکَتْہُ الْوَفَاۃُ فَجَعَلَ یَقُولُ : وَا لَہْفَاہُ وَا لَہْفَاہُ ، فَقِیلَ لَہُ : لم تَلَہَّفُ ؟ فَقَالَ : إنِّی سَأَلْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قُلْتُ : مَا یَکْفِینِی مِنَ الدُّنْیَا ، قَالَ : خَادِمٌ وَمَرْکَبٌ ، فَلاَ أَنَا سَکَتُّ فَلَمْ أَسْأَلْہُوَلاَ أَنَا حِینَ سَأَلْتُہُ انْتَہَیْت إِلَی قَوْلِہِ ، وَأَصَبْت مِنَ الدُّنْیَا وَفِی یَدِی مَا فِی یَدِی وَجَائَنِی الْمَوْتُ۔
(٣٦٨٧٣) حضرت ابوالعلاء (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے کسی کی وفات کا وقت قریب آیا تو کہنے لگا کہ ہائے افسوس، ہائے افسوس۔ ان سے پوچھا گیا آپ کس بات پر افسوس کررہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ مجھ کو دنیا میں کیا چیز کافی ہوگی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا کہ ایک غلام اور ایک سواری۔ پس نہ تو میں خاموش ہی رہا کہ سوال نہ کرتا اور نہ جس وقت میں نے سوال کیا اس پر عمل کیا اور میں نے دنیا حاصل کی اور میری ملک میں اتنا اتنا مال ہے اور مجھ کو موت نے آن گھیرا ہے۔