hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36881

.

ابن أبي شيبة

36881
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۸۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَی التَّمِیمِیُّ، قَالَ: تُوُفِّیَتِ النَّوَارُ امْرَأَۃُ الْفَرَزْدَقِ، فَخَرَجَ فِی جِنَازَتِہَا وُجُوہُ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَخَرَجَ فِیہَا الْحَسَنُ ، فَقَالَ الْحَسَنُ لِلْفَرَزْدَقِ : مَا أَعْدَدْت لِہَذَا الْیَوْمِ یَاأَبَا فِرَاسٍ ، قَالَ : شَہَادَۃَ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ مُنْذُ ، ثَمَانِینَ سَنَۃً ، قَالَ : فَلَمَّا دُفِنَتْ قَامَ عَلَی قَبْرِہَا ، فَقَالَ : أَخَافُ وَرَائَ الْقَبْرِ إنْ لَمْ یُعَافِنِی إذَا جَائَنِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَائِدٌ لَقَدْ خَابَ مِنْ أَوْلاَدِ دارم مَنْ مَشَی أَشَدُّ مِنَ الْقَبْرِ الْتِہَابًا وَأَضْیَقَا عَنِیفٌ وَسَوَّاقٌ یَسُوقُ الْفَرَزْدَقَا إِلَی النَّارِ مَغْلُولَ الْقِلاَدَۃِ أَزْرَقَا
(٣٦٨٨٢) حضرت ابوموسیٰ تیمی (رض) فرماتے ہیں کہ ” نوار “ فرزدق کی بیوی کا انتقال ہوگیا تو اس کے جنازہ میں بصرہ کے بہت سے لوگ چلے۔ اور ان میں حسن (رض) بھی تھے۔ حسن (رض) نے فرزدق سے پوچھا کہ اے ابو فراس تو نے اس دن کے لیے کیا تیار کر رکھا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ اسی ” ٨٠“ سال سے اس بات کی گواہی کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ جب اس کی بیوی کو قبر میں دفن کردیا گیا تو فرزدق اس کی قبر پر کھڑا ہوگیا اور یہ شعر پڑھے :
١۔ اگر مجھ سے عافیت والا معاملہ نہ ہوا تو قبر کے بعد قبر سے بھی زیادہ آگ اور تنگی سے میں ڈرتا ہوں۔
٢۔ کہ جب بروز قیامت ایک سخت ہانکنے والا اور ایک قائد فرزدق کو ہانک رہے ہوں گے۔
٣۔ اولادِ دارم میں سے وہ شخص برباد ہوگیا کہ جس کو اندھا کرکے، طوق پہنا کر جہنم کی طرف لے جایا گیا۔