(۳۷۲۷۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : خُذُوا عَنِّی ، قَدْ جَعَلَ اللَّہُ لَہُنَّ سَبِیلاً : الْبِکْرُ بِالْبِکْرِ ، وَالثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ ، الْبِکْرُ یُجْلَدُ وَیُنْفَی ، وَالثَّیِّبُ یُجْلَدُ وَیُرْجَمُ۔
- وذُکِرَ أنَّ أبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : لاَ یُنْفَی۔
(٣٧٢٧٧) حضرت عبادہ بن صامت روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے (یہ حکم) لے لو تحقیق اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لیے راستہ بنایا ہے۔ بےنکاحی عورت، بےنکاح مرد کے ساتھ زنا کرے اور شادی شدہ مرد، شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے تو باکرہ (بےنکاحوں) کو کوڑے اور جلا وطن کی سزا، اور شادی شدہ کو کوڑے اور سنگساری کی سزا دی جائے گی۔
اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جلا وطن نہیں کیا جائے گا۔