hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37451

.

ابن أبي شيبة

37451
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۴۵۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، قَالَ : بَعَثَنِی عَمِّی وَغُلاَمًا لَہُ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، فَقَالَ : مَا تَقُولُ فِی الْمُزَارَعَۃِ ؟ فَقَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَرَی بِہَا بَأْسًا ، حَتَّی حُدِّثَ فِیہَا بِحَدِیثِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَی بَنِی حَارِثَۃَ ، فَرَأَی زَرْعًا فِی أَرْضِ ظُہَیْرٍ ، فَقَالُوا : إِنَّہُ لَیْسَ لِظُہَیْرٍ ، قَالَ : أَلَیْسَتِ الأَرْضُ أَرْضَ ظُہَیْرٍ ؟ قالَوا : بَلَی ، وَلَکِنَّہُ زَارَعَ فُلاَنًا ، قَالَ : فَرُدُّوا عَلَیْہِ نَفَقَتَہُ ، وَخُذُوا زَرْعَکُمْ ، قَالَ رَافِعٌ : فَأَخَذْنَا زَرْعَنَا ، وَرَدَدْنَا عَلَیْہِ نَفَقَتَہُ۔ - وذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : یُقْلَعُ زَرْعَہُ۔
(٣٧٤٥٢) حضرت ابو جعفر خطمی فرماتے ہیں کہ میرے چچا نے مجھے اور اپنے ایک غلام کو سعید بن مسیب کی طرف بھیجا کہ آپ مزارعت کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ تو انھوں نے فرمایا : ابن عمر اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ یہاں تک کہ انھیں مزارعت کے بارے میں یہ حدیث بیان کی گئی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی حارثہ کے پاس تشریف لے گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہیر کی زمین میں کھیتی دیکھی۔ لوگوں نے بتایا کہ یہ کھیتی ظہیر کی نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا یہ زمین ظہیر کی نہیں ہے ؟ لوگوں نے کہا : کیوں نہیں (اسی کی ہے) لیکن اس میں فلاں نے زراعت کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس فلاں کو اس کا خرچہ واپس کردو اور اپنی کھیتی لے لو۔ حضرت رافع فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنی کھیتی لے لی اور اس پر اس کا خرچہ لوٹا دیا۔
اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : وہ اپنی کھیتی کو اکھیڑ لے۔