(۳۷۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِیُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: الْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ، مِثْلاً بِمِثْلٍ، یَدًا بِیَدٍ۔
- وَذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃ کَاَن یَقُولَ : لاَ بَأْسَ بِبیعِ الْحِنطَۃِ الغَائِبَۃِ بِعَینِہا بِالْحِنطَۃِ الْحَاضِرَۃِ۔
(٣٧٦٥٩) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گندم ، گندم کے عوض برابر اور نقد (بیع) ہوگی اور جَو، جَو کے عوض برابر اور نقد دیئے جائیں گے۔
اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : وہ فرمایا کرتے تھے کہ غیر موجود گندم کو حاضر گندم کے عوض بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔