(۳۷۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَرَرْت لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِی عَلَی قَوْمٍ تُقْرَضُ شِفَاہُہُمْ بِمَقَارِیضَ مِنْ نَارٍ ، فَقُلْتُ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ قِیلَ : ہَؤُلاَئِ خُطَبَائُ مِنْ أَہْلِ الدُّنْیَا ، مِمَّنْ کَانُوا یَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَیَنْسَوْنَ أَنْفُسَہُمْ وَہُمْ یَتْلُونَ الْکِتَابَ ، أَفَلاَ یَعْقِلُونَ ؟۔ (احمد ۱۲۰۔ ابویعلی ۳۹۸۳)
(٣٧٧٣١) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس رات مجھے سیر کروائی گئی اس رات میں ایک ایسی قوم پر سے گزرا جن کے ہونٹوں کو جہنم کی قینچیوں سے کاٹا جا رہا تھا۔ میں نے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں ؟ بتایا گیا کہ یہ اہل دنیا کے وہ خطیب ہیں جو لوگوں کو نیکی کا حکم کرتے تھے اور اپنے آپ کو بھول جاتے تھے۔ اور کتاب کی تلاوت کرتے تھے۔ کیا یہ لوگ عقل نہیں رکھتے ؟