hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37736

.

ابن أبي شيبة

37736
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۳۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَعْرِضُ نَفْسَہُ عَلَی النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ ، یَقُولُ : أَلاَ رَجُلٌ یَعْرِضُنِی عَلَی قَوْمِہِ ؟ فَإِنَّ قُرَیْشًا قَدْ مَنَعُونِی أَنْ أُبَلِّغَ کَلاَمَ رَبِّی ، قَالَ : فَأَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ ہَمْدَانَ ، فَقَالَ: وَمِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : مِنْ ہَمْدَانَ ، قَالَ : وَعِنْدَ قَوْمِکَ مَنَعَۃٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَذَہَبَ الرَّجُلُ، ثُمَّ إِنَّہُ خَشِیَ أَنْ یَخْفِرَہُ قَوْمُہُ ، فَرَجَعَ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَذْہَبُ فَأَعْرِضُ عَلَی قَوْمِی ، ثُمَّ آتِیکَ مِنْ قَابِلٍ ، ثُمَّ ذَہَبَ وَجَائَتْ وُفُودُ الأَنْصَارِ فِی رَجَبٍ۔ (بخاری ۱۵۷۔ ترمذی ۲۹۲۵)
(٣٧٧٣٧) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے موقف میں پیش فرماتے : اور کہتے : کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم پر پیش کرے۔ کیونکہ قریش نے تو مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں اپنے رب کے کلام کی تبلیغ کروں۔ راوی کہتے ہیں : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہمدان کا ایک آدمی حاضر ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم کس سے ہو ؟ اس نے جواب دیا۔ ہمدان سے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تمہاری قوم کے پاس منعہ (قوت و شوکت) ہے ؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : وہ آدمی چلا گیا پھر اس کو یہ خوف ہوا کہ اس کی قوم اس کے ساتھ عہد شکنی کرے گی۔ پس وہ آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں جاتا ہوں اور میں اپنی قوم پر (آپ کی ذات کو) پیش کروں گا پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئندہ سال آؤں گا۔ پھر وہ آدمی چلا گیا اور رجب کے مہینہ میں انصار کے وفد حاضر خدمت ہوئے۔