(۳۷۷۳۹) حَدَّثَنَا شَیْخٌ لَنَا ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ، أَوْ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَیُّ النَّاسِ کَانَ أَوَّلَ إِسْلاَمًا ؟ فَقَالَ : أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ :
إِذَا تَذَکَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِی ثِقَۃ
ٍفَاذْکُرْ أَخَاک أَبَا بَکْرٍ بِمَا فَعَلاَ
خَیْرَ الْبَرِیَّۃِ أَتْقَاہَا وَأَعْدَلَہَا
إِلاَّ النَّبِیَّ وَأَوْفَاہَا بِمَا حَمَلاَ
وَالثَّانِیَ التَّالِیَ الْمَحْمُودَ مَشْہَدُہ
ُوَأَوَّلَ النَّاسِ مِنْہُمْ صَدَّقَ الرَّسْلاَ
(٣٧٧٣٩) حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس سے پوچھا : یا فرمایا : ابن عباس سے سوال کیا گیا : کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اسلام کون لایا تھا ؟ انھوں نے جواب دیا ۔ کیا تم نے حسان بن ثابت کا قول نہیں سُنا۔ (ترجمہ) ” جب تجھے اپنے معتمد بھائی سے پہنچا ہو اغم یاد آئے ۔ تو تُو اپنے بھائی ابوبکر کے کئے ہوئے کو یاد کرنا ۔ جو کہ مخلوق میں سے بہترین ، سب سے بڑا متقی اور عادل ہے۔ سوائے نبی کے، اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے والا ہے۔ اور دوسرا (صاحب ایمان) پیروکار ہے، اور اس کی گواہی پسندیدہ ہے۔ اور لوگوں مں ر سے سب سے پہلے رسول کی تصدیق کرنے والا ہے۔ “