hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37747

.

ابن أبي شيبة

37747
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۴۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَائِدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَظْہَرَ إِسْلاَمَہُ سَبْعَۃٌ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعَمَّارٌ ، وَأُمُّہُ سُمَیَّۃُ ، وَصُہَیْبٌ ، وَبِلاَلٌ ، وَالْمِقْدَادُ ، فَأَمَّا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَہُ اللَّہُ بِعَمِّہِ أَبِی طَالِبٍ ، وَأَمَّا أَبُو بَکْرٍ فَمَنَعَہُ اللَّہُ بِقَوْمِہِ ، وَأَمَّا سَائِرُہُمْ فَأَخَذَہُمَ الْمُشْرِکُونَ فَأَلْبَسُوہُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِیدِ وَصَہَرُوہُمْ فِی الشَّمْسِ ، فَمَا مِنْہُمْ أَحَدٌ إِلاَّ وَأَتَاہُمْ عَلَی مَا أَرَادُوا إِلاَّ بِلاَلاً ، فَإِنَّہُ ہَانَتْ عَلَیْہِ نَفْسُہُ فِی اللہِ ، وَہَانَ عَلَی قَوْمِہِ ، فَأَعْطُوہُ الْوِلْدَانَ فَجَعَلُوا یَطُوفُونَ بِہِ فِی شِعَابِ مَکَّۃَ ،وَہُوَ یَقُولُ : أَحَدٌ أَحَدٌ۔
(٣٧٧٤٨) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کو ظاہر کیا وہ سات افراد تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمار ، ان کی والدہ حضرت سُمیّہ ، حضرت بلال ، حضرت صہیب حضرت مقداد ، پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ (مشرکین سے) بچایا اور حضرت ابوبکر کو اللہ تعالیٰ نے ان کی قوم کے ذریعہ سے (مشرکین سے) بچایا۔ اور جو باقی حضرات تھے انھیں مشرکین نے پکڑ لیا اور انھیں مشرکین نے لوہے کی قمیضیں پہنا دیں اور انھیں سورج میں جلنے کے لیے چھوڑ دیا۔ پھر ان میں سے سوائے حضرت بلال کے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ اس نے مشرکین کے ارادہ کی موافقت کرلی۔ حضرت بلال نے اپنی جان کو اللہ کے لیے بےوقعت سمجھ لیا۔ اور یہ اپنی قوم پر بھی بےوقعت تھے۔ پس مشرکین نے حضرت بلال کو بچوں کے سپرد کردیا اور انھوں نے آپ کو گھاٹیوں میں پھرانا شروع کیا اور حضرت بلال کہتے جا رہے تھے۔ احدٌ احدٌ۔