hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37779

.

ابن أبي شيبة

37779
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۸۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ رَدِیفَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِینَۃِ ، وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یَخْتَلِفُ إِلَی الشَّامِ ، فَکَانَ یُعْرَفُ ، وَکَانَ النَّبِیُّ علیہ الصلاۃ والسلام لاَ یُعْرَفُ ، فَکَانُوا یَقُولُونَ : یَا أَبَا بَکْرٍ ، مَنْ ہَذَا الْغُلاَمُ بَیْنَ یَدَیْک ؟ فَیَقُولُ : ہَادٍ یَہْدِیَنِی السَّبِیلَ ، قَالَ : فَلَمَّا دَنَوْا مِنَ الْمَدِینَۃِ نَزَلاَ الْحَرَّۃَ ، وَبَعَثَ إِلَی الأَنْصَارِ فَجَاؤُوا ، قَالَ : فَشَہِدْتُہُ یَوْمَ دَخَلَ الْمَدِینَۃَ ، فَمَا رَأَیْتُ یَوْمًا کَانَ أَحْسَنَ ، وَلاَ أَضْوَأَ مِنْ یَوْمٍ دَخَلَ عَلَیْنَا فِیہِ ، وَشَہِدْتُ یَوْمَ مَاتَ ، فَمَا رَأَیْتُ یَوْمًا کَانَ أَقْبَحَ ، وَلاَ أَظْلَمَ مِنْ یَوْمٍ مَاتَ فِیہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (احمد ۱۲۲۔ حاکم ۱۲)
(٣٧٧٨٠) حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ، مکہ سے لے کر مدینہ تک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے۔ اور حضرت ابوبکر شام کی طرف آیا جایا کرتے تھے۔ تو آپ پہچانے جاتے تھے۔ اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہچانے نہیں جاتے تھے۔ تو لوگ پوچھتے تھے۔ اے ابوبکر ! آپ کے آگے یہ نوجوان کون ہیں ؟ حضرت ابوبکر فرماتے۔ یہ رہبر ہیں مجھے راستہ دکھاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب دونوں مدینہ کے قریب پہنچے۔ دونوں حرہ میں اترے۔ انصار کی طرف کسی کو بھیجا گیا تو وہ بھی تشریف لے آئے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ میں نے اس دن میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں داخل ہوئے تھے۔ تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ خوبصورت اور روشن نہیں دیکھا جس دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ہاں تشریف لائے۔ اور پھر جس دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی میں تب بھی حاضر تھا تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ بُرا اور اندھیرے والا نہیں دیکھا جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی۔