hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37795

.

ابن أبي شيبة

37795
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَۃِ ، لَقِیَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ ، فَقَالَ لَہَا : سَبَقْنَاکُمْ بِالْہِجْرَۃِ ، وَنَحْنُ أَفْضَلُ مِنْکُمْ ، قَالَتْ : لاَ أَرْجِعُ حَتَّی آتِیَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَدَخَلَتْ عَلَیْہِ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَقِیتُ عُمَرَ ، فَزَعَمَ أَنَّہُ أَفْضَلُ مِنَّا ، وَأَنَّہُمْ سَبَقُونَا بِالْہِجْرَۃِ ، قَالَتْ : قَالَ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بَلْ أَنْتُمْ ہَاجَرْتُمْ مَرَّتَیْنِ۔ قَالَ إِسْمَاعِیلُ : فَحَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : قَالَتْ یَوْمَئِذٍ لِعُمَرَ : مَا ہُوَ کَذَلِکَ ، کُنَّا مُطرَّدِینَ بِأَرْضِ الْبُعَدَائِ الْبُغَضَائِ ، وَأَنْتُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَعِظُ جَاہِلَکُمْ ، وَیُطْعِمُ جَائِعَکُمْ۔
(٣٧٧٩٦) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب حضرت جعفر ارض حبشہ سے واپس تشریف لائے تو حضرت عمر بن خطاب ، اسماء بنت عمیس سے ملے تو اس سے کہا۔ ہم نے تم سے پہلے ہجرت کی ہے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ حضرت اسمائ نے فرمایا : میں تب تک واپس نہیں جاؤں گی جب تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہ مل لوں۔ راوی کہتے ہیں۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری حضرت عمر سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا گمان یہ ہے کہ وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور یہ کہ انھوں نے ہم سے پہلے ہجرت کی ہے۔ فرماتی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (نہیں) بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی ہے۔
حضرت اسماعیل کہتے ہیں۔ سعید بن ابی بردہ نے مجھے بیان کیا کہ حضرت اسمائ نے اس دن حضرت عمر سے کہا۔ ایسا نہیں ہے (کیونکہ) ہم لوگ قابل نفرت اور دور کی زمین میں بالکل الگ کئے ہوئے تھے جبکہ تم لوگ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم میں سے ناواقف کو وعظ کہتے اور تمہارے بھوکے کو کھانا کھلاتے۔