hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37840

.

ابن أبي شيبة

37840
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیدَۃَ السَّلْمَانِیِّ ، قَالَ : أُسِرَ یَوْمَ بَدْرٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ سَبْعُونَ رَجُلاً ، وَقُتِلَ مِنْہُمْ سَبْعُونَ ، فَجَمَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَنْصَارَ فَخَیَّرَہُمْ ، فَقَالَ : مَا شِئْتُمْ ، إِنْ شِئْتُمْ اُقْتُلُوہُمْ ، وَیُقْتَلُ مِنْکُمْ عِدَّتُہُمْ ، وَإِنْ شِئْتُمْ أَخَذْتُمْ فِدَائَہُمْ ، فَتَقَوَّیْتُمْ بِہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، نَأْخُذُ الْفِدَائَ نَتَقَوَّی بِہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَیُقْتَلُ مِنَّا عِدَّتُہُمْ ، قَالَ : فَقُتِلَ مِنْہُمْ عِدَّتُہُمْ یَوْمَ أُحُدٍ۔ (عبدالرزاق ۹۴۰۲)
(٣٧٨٤١) حضرت عبیدہ اسلمی بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن مشرکین میں سے ستر افراد قید کئے گئے اور ستر مشرکین قتل کئے گئے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار کو جمع فرمایا اور ان کو (قیدیوں کے بارے میں) اختیار دیا اور فرمایا۔ جو تم چاہو گے (وہی ہوگا) اگر تم چاہو گے تو تم انھیں قتل کردو اور تم میں سے ان کی تعداد کے بقدر قتل کئے جائیں گے۔ اور اگر چاہو تو تم فدیہ لے لو۔ تاکہ تم اس کے ذریعہ راہ خدا میں تقویت پاؤ۔ انصار نے کہا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم فدیہ لیتے ہیں جس کے ذریعہ ہم راہ خدا میں تقویت حاصل کریں گے اور ہم میں اس کے بقدر قتل کئے جائیں۔ راوی کہتے ہیں : پس کفار کی تعداد کے بقدر صحابہ میں سے یوم احد کو قتل ہوگئے۔