hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37843

.

ابن أبي شيبة

37843
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۸۴۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَۃَ ، قَالَ : قُدِمَ بِأُسَارَی بَدْرٍ ، وَسَوْدَۃُ بِنْتُ زَمْعَۃَ زَوْجُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ آلِ عَفْرَائَ فِی مَنَاحَتِہِمْ، عَلَی عَوْفٍ وَمُعَوِّذٍ ابْنَیْ عَفْرَائَ، وَذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یُضْرَبَ عَلَیْہِنَّ الْحِجَابُ ، قَالَتْ : قُدِمَ بِالأُسَارَی فَأَتَیْتُ مَنْزِلِی ، فَإِذَا أَنَا بِسُہَیْلِ بْنِ عَمْرٍو فِی نَاحِیَۃِ الْحُجْرَۃِ ، مَجْمُوعَۃً یَدَاہُ إِلَی عُنُقِہِ ، فَلَمَّا رَأَیْتُہُ مَا مَلَکْتُ نَفْسِی أَنْ قُلْتُ : أَبَا یَزِیدَ ، أَعْطَیْتُمْ بِأَیْدِیکُمْ ، أَلاَ مُتُّمْ کِرَامًا ، قَالَتْ : فَوَاللہِ مَا نَبَّہَنِی إِلاَّ قَوْلُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ دَاخِلِ الْبَیْتِ : أَیْ سَوْدَۃُ : أَعَلَی اللہِ وَعَلَی رَسُولِہِ ؟ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَاللہِ إِنْ مَلَکْتُ نَفْسِی حَیْثُ رَأَیْتُ أَبَا یَزِیدَ أَنْ قُلْتُ مَا قُلْتُ۔ (حاکم ۲۲)
(٣٧٨٤٤) حضرت یحییٰ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ بدر کے قیدیوں کو لایا گیا۔ اس وقت ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ، حضرت سودہ بنت زمعہ ، عفراء کے بیٹوں عوف اور معوِّذ کی سوگ منانے والی عورتوں کے ساتھ آل عفراء کے ساتھ تشریف فرما تھیں۔ یہ عورتوں پر حجاب کا حکم اترنے سے پہلے کا واقعہ ہے۔ سودہ کہتی ہیں : قیدیوں کو لایا گیا۔ تو میں اپنے گھر کی طرف آئی تو مجھے اچانک ، حجرہ کے کونے میں سہیل بن عمرو دکھائی دیا درآنحالیکہ اس کے دونوں ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ جمع (باندھے) کئے ہوئے تھے۔ پس جب میں نے اس کو دیکھا۔ تو میرا خود پر قابو نہ رہا اور میں نے کہہ دیا۔ ابو یزید ! تم نے اپنے ہاتھوں سے (اپنا آپ) حوالہ کردیا ہے۔ تم لوگ عزت کی موت کیوں نہ مرگئے۔ حضرت سودہ فرماتی ہیں۔ بخدا ! مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گھر سے آنے والی آواز کے سوا کسی نے تنبیہ نہیں کی۔ کہ ” اے سودہ ! کیا اللہ اور اس کے رسول سے بھی اوپر ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ؟ بخدا ! جب میں نے ابو یزید کو دیکھا تو میرا خود پر قابو نہ رہا کہ جو میں نے کہنا تھا وہ میں نے کہہ دیا۔