hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37900

.

ابن أبي شيبة

37900
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۹۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ؛ أَنَّ النَّاسَ انْجَفَلُوا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ أُحُدٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِکٍ یَرْمِی ، وَفَتًی یَنبِّلُ لَہُ ، فَکُلَّمَا فَنِیَتْ نَبْلُہُ ، دَفَعَ إِلَیْہِ نَبْلَہُ ، ثُمَّ قَالَ : اِرْمِہِ أَبَا إِسْحَاقَ ، فَلَمَّا کَانَ بَعْدُ طَلَبُوا الْفَتَی فَلَمْ یَقْدِرُوا عَلَیْہِ۔
(٣٧٩٠١) حضرت عمیر بن اسحاق سے روایت ہے۔ جنگ احد میں لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور رہ گئے تھے اور حضرت سعد بن مالک تیر اندازی کر رہے تھے۔ اور ایک جوان انھیں تیر اندازی کے لیے تیر پکڑا رہا تھا۔ پس جونہی ایک تیر چلتا تو وہ دوسرا تیر حضرت سعد کے حوالے کردیتے۔ پھر اس نے کہا۔ اے ابو اسحاق ! اس پر تیر پھینکو۔ پھر بعد میں لوگوں نے اس (تیر پکڑانے والے) جوان کو تلاش کیا ۔ لیکن لوگوں کو اس جوان پر قدرت نہ ہوئی (یعنی نہیں ملا) ۔