(۳۷۹۸۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : رَمَی أَہْلُ قُرَیْظَۃَ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ ، فَأَصَابُوا أَکْحَلَہُ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ لاَ تُمِتْنِی حَتَّی تَشْفِیَنِی مِنْہُمْ ، قَالَ : فَنَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، فَحَکَمَ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُہُمْ وَتُسْبَی ذَرَارِیُّہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بِحُکْمِ اللہِ حَکَمْتَ۔
(٣٧٩٨٧) حضرت عامر سے روایت ہے کہ بنو قریظہ نے حضرت سعد بن معاذ کو تیر مارا۔ اور انھوں نے آپ کے بازو کی رگ کو زخمی کردیا۔ حضرت معاذ نے دعا مانگی۔ اے اللہ ! تو مجھے موت نہ دینا یہاں تک کہ تو مجھے ان سے شفاء دے دے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر وہ لوگ حضرت معاذ بن سعد کے فیصلہ پر اتر (راضی ہو) گئے۔ پس آپ نے یہ فیصلہ فرمایا : کہ ان کے مقاتلین کو قتل کردیا جائے اور ان کی عورتوں ، بچوں کو قیدی بنایا جائے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے خدا کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔