(۳۸۰۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی خَیْبَرَ فِی ثِنْتَیْ عَشْرَۃَ بَقِیَتْ مِنْ رَمَضَانَ ، فَصَامَ طَائِفَۃٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ آخَرُونَ ، فَلَمْ یَعِبْ ذَلِکَ۔
(٣٨٠٣٥) حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمرا ہ مکہ سے خیبر کی طرف نکلے جبکہ رمضان میں سے بارہ دن باقی تھے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں میں سے بعض نے روزہ رکھا اور بعض نے روزہ چھوڑ دیا۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی پر طعن نہیں فرمایا۔