hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38036

.

ابن أبي شيبة

38036
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۰۳۷) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لأَدْفَعَنِ اللِّوَائَ غَدًا إِلَی رَجُلٍ یُحِبُّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ ، یَفْتَحُ اللَّہُ بِہِ ، قَالَ عُمَرُ : مَا تَمَنَّیْت الإِمْرَۃَ إِلاَّ یَوْمَئِذٍ ، فَلَمَّا کَانَ الْغَدُ تَطَاوَلْتُ لَہَا ، قَالَ : فَقَالَ : یَا عَلِیُّ ، قُمَ اذْہَبْ فَقَاتِلْ ، وَلاَ تَلْفِتْ حَتَّی یَفْتَحَ اللَّہُ عَلَیْک ، فَلَمَّا قَفَّی ، کَرِہَ أَنْ یَلْتَفِتَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، عَلاَمَ أُقَاتِلُہُمْ ؟ قَالَ : حَتَّی یَقُولُوا : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَإِذَا قَالَوہَا حَرُمَتْ دِمَاؤُہُمْ وَأَمْوَالُہُمْ إِلاَّ بِحَقِّہَا۔ (مسلم ۱۸۷۱۔ احمد ۳۸۴)
(٣٨٠٣٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کل میں جھنڈا ایسے آدمی کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوگا ۔ اللہ پاک اس کے ذریعہ فتح عطا فرمائیں گے۔ حضرت عمر کہتے ہیں۔ میں نے امارت کی تمنا اس دن کے سوا کبھی نہیں کی۔ پھر جب اگلا دن (کل کا دن) آیا تو میں اس کو اونچا ہو کر دیکھنے لگا۔ حضرت عمر کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے علی ! کھڑے ہو جاؤ، جاؤ اور جا کر لڑو۔ کسی طرف توجہ نہ کرنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تیرے (ہاتھ) پر فتح دے دیں۔ پس حضرت علی نے رُخ پھیرا تو انھوں نے (واپس) مڑنا ناپسند کیا ۔ عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں ان کفار سے کس بات پر لڑوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ (لڑو) یہاں تک کہ وہ کہہ دیں۔ لا الہ الا اللّٰہ۔ پس جب وہ یہ بات کہہ دیں تو ان کے اموال اور ان کے خون محفوظ ہوجائیں گے سوائے کسی حق کی صورت میں۔