(۳۸۰۸۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَخِی ، قَالَ : فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ : بَایِعْنَا عَلَی الْہِجْرَۃِ ، فَقَالَ : مَضَتِ الْہِجْرَۃُ لأَہْلِہَا ، فَقُلْتُ : عَلاَمَ نُبَایِعُک یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : عَلَی الإِسْلاَمِ وَالْجِہَادِ ، قَالَ : فَلَقِیتُ أَخَاہُ فَسَأَلْتُہُ ؟ فَقَالَ : صَدَقَ مُجَاشِعٌ۔ (بخاری ۲۹۶۲۔ مسلم ۱۴۸۷)
(٣٨٠٨٨) حضرت مجاشع بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرا بھائی ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ہم سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ ہجرت تو اہل ہجرت کے لیے ختم ہوگئی ہے۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ سے کس چیز پر بیعت کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اسلام اور جہاد پر۔ راوی کہتے ہیں : پھر میں میں مجاشع کے بھائی سے ملا اور میں نے اس سے پوچھا : انھوں نے جواب دیا : مجاشع نے سچ بات بتائی ہے۔