hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38091

.

ابن أبي شيبة

38091
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۰۹۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أُنْزِلَتْ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : {إِنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا} إِلَی آخِرِ الآیَۃِ ، مَرْجِعَہُ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، وَأَصْحَابُہُ مُخَالِطُوا الْحُزْنِ وَالْکَآبَۃِ ، قَالَ: نَزَلَتْ عَلَیَّ آیَۃٌ ہِیَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا جَمِیعًا ، فَلَمَّا تَلاَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : ہَنِیئًا مَرِیئًا ، قَدْ بَیَّنَ اللَّہُ مَا یُفْعَلُ بِکَ، فَمَاذَا یُفْعَلُ بِنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّہُ الآیَۃَ الَّتِی بَعْدَہَا : {لیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الأَنْہَارُ} حَتَّی خَتَمَ الآیَۃَ۔ (بخاری ۴۱۷۲۔ مسلم ۱۴۱۳)
(٣٨٠٩٢) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب صلح حدیبیہ سے واپسی پر آیات {إِنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا } آخر تک، نازل ہوئیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ غم اور شکستگی کی ملی جلی حالت میں تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے دنیا ومافیہا سے زیادہ محبوب ہے۔ پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے وہ تو آپ کے ساتھ کیا جائے گا۔ آپ اس کو خوشگواری اور مزہ سے پائیں لیکن ہمارے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان آیات پر اگلی آیت نازل فرمائی (ترجمہ) تاکہ وہ مؤمن مردوں اور عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ آخر آیت تک۔