hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38099

.

ابن أبي شيبة

38099
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۱۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَا بَیْعَ الْخَمْرِ ، وَالْخَنَازِیرِ ، وَالْمَیْتَۃِ ، وَالأَصْنَامِ ، قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَرَی فِی شُحُومِ الْمَیْتَۃِ ؛ فَإِنَّہَا تُدْہَنُ بِہَا السُّفُنُ وَالْجُلُودُ وَیُسْتَصْبَحُ بِہَا ؟ قَالَ : قَاتَلَ اللَّہُ الْیَہُودَ ، إِنَّ اللَّہَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَیْہِمْ شُحُومَہَا، أَخَذُوہَا فَجَمَلُوہَا ، ثُمَّ بَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَہَا۔
(٣٨١٠٠) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فتح مکہ کے سال یہ بات سُنی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرما رہے تھے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، خنزیروں، مردار اور بتوں کو حرام قرار دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں : ایک آدمی نے پوچھا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیونکہ ان کے ذریعہ سے تو کشتیوں کو تیل ملا جاتا ہے اور کھالوں کو بھی۔ اور ان کے ذریعہ سے چراغ روشن کیے جاتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ یہود کو ہلاک کرے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان پر (مردار کی) چربیوں کو حرام کیا تو انھوں نے اس کو پکڑ کر پگھلا لیا اور پھر اس کو بیچ کر اس کا ثمن (آمدنی) کھالیا۔