(۳۸۱۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ بْنِ صُخَیْرۃَ الْعَدَوِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَۃَ الْخَوْفِ بِذِی قَرَدٍ، أَرْضٌ مِنْ أَرْضِ بَنِی سُلَیْمٍ ، فَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ : صَفٌّ خَلْفَہُ ، وَصَفٌّ مُوَازِی الْعَدُوَ ، فَصَلَّی بِالصَّفِّ الَّذِی یَلِیہِ رَکْعَۃً ، ثُمَّ نَکَصَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ ، وَہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ ، فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً۔
(٣٨١٥٨) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام ذی قرد میں ۔۔۔ بنو سلیم کے علاقہ میں ۔۔۔نماز خوف ادا فرمائی۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے لوگوں نے دو صفیں بنالیں۔ ایک صف نے آپ کے پیچھے (پہلے ایک رکعت) نماز پڑھی اور ایک صف دشمن کے مقابل کھڑی ہوئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس صف کو جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھی ایک رکعت نماز پڑھائی پھر یہ لوگ ان لوگوں کی صف کی جگہ چلے گئے اور وہ لوگ ان لوگوں کی صف کی جگہ چلے آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔