(۳۸۱۶۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ ، خَلَّفَ عَلِیًّا فِی النِّسَائِ وَالصِّبْیَانِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، تُخَلِّفُنِی فِی النِّسَائِ وَالصِّبْیَانِ ؟ فَقَالَ : أَمَا تَرْضَی أَنْ تَکُونَ مِنِّی بِمَنْزِلَۃِ ہَارُونَ مِنْ مُوسَی ، إِلاَّ أَنَّہُ لاَ نَبِیَّ بَعْدِی۔
(٣٨١٦٣) حضرت سعد سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ تبوک کے لیے نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی کو عورتوں اور بچوں میں چھوڑ دیا۔ حضرت علی نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑ رہے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواباً ارشاد فرمایا : کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ تم میرے لیے بمنزلہ موسیٰ سے ہارون کے ہو، مگر یہ بات ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔