hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38224

.

ابن أبي شيبة

38224
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۲۵) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : مَا خَصَّ عُمَرُ أَحَدًا مِنْ أَہْلِ الشُّورَی دُونَ أَحَدٍ ، إِلاَّ إِنَّہُ خَلاَ بِعَلِیٍّ وَعُثْمَانَ ، کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَلَی حِدَۃٍ ، فَقَالَ : یَا فُلاَنُ ، اتَّقِ اللَّہَ ، فَإِنِ ابْتَلاَک اللَّہُ بِہَذَا الأَمْرِ ، فَلاَ تَرْفَعْ بَنِی فُلاَنٍ عَلَی رِقَابِ النَّاسِ ، وَقَالَ لِلآخَرِ مِثْلَ ذَلِکَ۔
(٣٨٢٢٥) حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے اہل شوریٰ میں سے کسی کو خاص نہیں کیا لیکن آپ نے حضرت علی اور حضرت عثمان سے علیحدگی (میں کوئی بات) کی۔ اور ان میں سے بھی ہر ایک کو دوسرے سے علیحدہ کیا۔ آپ نے فرمایا۔ اے فلاں ! اللہ سے ڈر اور اگر تجھے اس معاملہ کے ذریعہ خدا تعالیٰ آزمائے تو تُو بنی فلاں کو دیگر لوگوں کی گردنوں پر بلند نہ کرنا۔ اور (اسی طرح) آپ دوسرے (علی و عثمان میں) سے بھی ایسا کہا۔