(۳۸۲۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : قَالَ حُمَیْدٌ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْیَشْکُرِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُذَیْفَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فِتْنَۃٌ عَمْیَائُ صَمَّائُ عَلَیْہَا دُعَاۃٌ عَلَی أَبْوَابِ النَّارِ ، فَأَنْ تَمُتْ یَا حُذَیْفَۃُ وَأَنْتَ عَاضٌّ عَلَی جِذْلٍ خَیْرٌ لَکَ مِنْ أَنْ تَتْبَعَ أَحَدًا مِنْہُمْ۔
(٣٨٢٨٨) حضرت یشکری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک اندھا بہرہ فتنہ ہوگا جس کی طرف بلانے والے جہنم کے دروازوں کی طرف بلانے والے ہوں گے ۔ اے حذیفہ ! تمہیں اس حال میں موت آئے کہ تم درخت کی جڑ کو کھانے والے ہو یہ بات بہتر ہے اس سے کہ تم ان میں سے کسی ایک کی پیروی کرو۔