hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38373

.

ابن أبي شيبة

38373
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۳۷۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ابْنِ الْقِبْطِیَّۃِ ، قَالَ : دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِی رَبِیعَۃَ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ صَفْوَانَ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ وَأَنَا مَعَہَا ، فَسَأَلاَہَا عَنِ الْجَیْشِ الَّذِی یُخْسَفُ بِہِ ، وَذَلِکَ فِی زَمَانِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، فَقَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَیْتِ فَیُبْعَثُ إلَیْہِ بَعْثٌ فَإِذَا کَانَ بِبَیْدَائَ مِنَ الأَرْضِ یُخْسَفُ بِہِمْ ، فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ بِمَنْ کَانَ کَارِہًا ، قَالَ : یُخْسَفُ بِہِ مَعَہُمْ، وَلَکِنَّہُ یُبْعَثُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی نِیَّتِہِ ، قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: ہِیَ بَیْدَائُ الْمَدِینَۃِ۔ (مسلم ۲۲۰۸۔ ابوداؤد ۴۲۸۸)
(٣٨٣٧٤) حضرت عبید اللہ بن قبطیہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان حضرت ام سلمہ کے پاس گئے اور میں ان کے ساتھ تھا ان دونوں نے ان سے پوچھا اس لشکر کے بارے میں جسے دھنسا دیا گیا اور یہ واقعہ حضرت عبداللہ بن زبیر کے زمانے میں پیش آیا تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ایک پناہ پکڑنے والا بیت اللہ میں پناہ پکڑے گا اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا جب وہ ایک میدان میں ہوں گے تو ان کو دھنسا دیا جائے گا ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اس آدمی کی کیا حالت ہوگی جس پر زبردستی کی گئی ہو ارشاد فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت والے دن اسے اس کی نیت پر اٹھایا جائے گا ابو جعفر راوی فرماتے ہیں یہ مدینہ کا میدان تھا۔