(۳۸۴۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَحْیَی وَعُبَیْدِ اللہِ ، وَابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الْوَلِیدِ بْنِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : بَایَعْنَا رَسُولَ اللہِ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ فِی الْعُسْرِ وَالْیُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَالْمَکْرَہِ وَعَلَی أَثَرَۃٍ عَلَیْنَا وَعَلَی أَنْ لاَ نُنَازِعَ الأَمْرَ أَہْلَہُ ، وَعَلَی أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ أَیْنَمَا کُنَّا ، لاَ نَخَافُ فِی اللہِ لَوْمَۃَ لاَئِمٍ۔ (بخاری ۷۱۹۹۔ مسلم ۴۲)
(٣٨٤١٢) حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی سننے اور اطاعت پر تنگی میں اور سہولت میں خوشی میں اور زبردستی کی حالت میں اور ہم پر ترجیح دی جانے کی صورت میں اور اس بات پر کہ ہم حکومت والوں سے جھگڑا نہیں کریں گے اور اس بات پر کہ ہم حق بات کہیں گے جہاں پر ہم ہوں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔