hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38423

.

ابن أبي شيبة

38423
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۴۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُدْرِکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ ، قَالَ : قَاعَدَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رسول اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْجَرَعَۃِ ، قَالَ : وَکَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ قَدْ بَعَثَ سَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ عَلَی الْکُوفَۃِ ، قَالَ : فَخَرَجَ أَہْلُ الْکُوفَۃِ فَأَدْرَکُوہُ ، قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : إنَّا عَلَی السُّنَّۃِ ، فَقَالَ : لَسْتُمْ عَلَی السُّنَّۃِ حَتَّی یُشْفِقَ الرَّاعِی وَتُنْصَحُ الرَّعِیَّۃُ۔
(٣٨٤٢٤) حضرت ابو صالح سے روایت ہے انھوں نے فرمایا جرعہ والے دن ہمارے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک صاحب ہمارے ساتھ بیٹھے راوی نے فرمایا حضرت عثمان بن عفان نے حضرت سعید بن عاص کو کوفہ پر امیر بنا کر بھیجا تھا (اور کوفہ والے ان کی امارت سے نکل چکے تھے) کوفہ والے نکلے اور ان صحابی کو پالیا انھوں نے فرمایا ان میں سے ایک نے (ان صحابی کے سامنے) کہا ہم سنت پر ہیں ان صحابی نے ارشاد فرمایا تم سنت پر نہیں ہو یہاں تک کہ امیرو نگران شفقت کریں اور رعایا خیر خواہی کرے۔