(۳۸۵۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ کَعْبٌ : إِذَا رَأَیْت الْقَطْرَ قَدْ مُنِعَ فَاعْلَمْ ، أَنَّ النَّاسَ قَدْ مَنَعُوا الزَّکَاۃَ فَمَنَعَ اللَّہُ مَا عِنْدَہُ ، وَإِذَا رَأَیْت السُّیُوفَ قَدْ عَرِیَتْ فَاعْلَمْ أَنَّ حُکْمَ اللہِ قَدْ ضُیِّعَ فَانْتَقَمَ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ ، وَإِذَا رَأَیْت الزِّنَا قَدْ فَشَا فَاعْلَمْ ، أَنَّ الرِّبَا قَدْ فَشَا۔
(٣٨٥٧٤) حضرت عبداللہ بن عباس حضرت کعب سے روایت کرتے ہیں انھوں نے فرمایا جب تم دیکھو بارش روک دی گئی ہے تو جان لینا لوگوں نے زکوۃ روک دی ہے اللہ تعالیٰ نے جو اس کے پاس چیز تھی (یعنی بارش) وہ روک لی۔ اور جب تم دیکھو تلواریں ننگی ہوگئی ہیں تو جان لینا اللہ تعالیٰ کا حکم ضائع کیا جارہا ہے تو وہ ایک دوسرے سے انتقام لینے لگے اور جب تو دیکھے زنا عام ہوگیا تو جان لینا کہ سود پھیل چکا ہے۔