hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38578

.

ابن أبي شيبة

38578
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۵۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُبَیعٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیٌّ ، فقَالَ : لَتُخْضَبَنَّ ہَذِہِ مِنْ ہَذَا ، یَعْنِی لِحْیَتَہُ مِنْ رَأْسِہِ ، قَالُوا : أَخْبِرْنَا بِہِ نَقْتُلُہُ ، قَالَ : إذًا تَاللہِ تَقْتُلُونَ بِی غَیْرَ قَاتِلِی ، قَالُوا : فَاسْتَخْلِفْ عَلَیْنَا ، قَالَ : لاَ ، وَلَکِنِّی أَتْرُکُکُمْ إِلَی مَا تَرَکَکُمْ إلَیْہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَمَا تَقُولُ لِرَبِّکَ إِذَا لَقِیتہ ، قَالَ : أَقُولُ : اللَّہُمَّ کُنْت فِیہِمْ ، وَأَنْتَ فِیہِمْ ، فَإِنْ شِئْتَ أَصْلَحْتہمْ وَإِنْ شِئْتَ أَفْسَدْتہمْ۔
(٣٨٥٧٩) حضرت عبداللہ بن سبیع سے روایت ہے انھوں نے فرمایا حضرت علی نے ہمارے سامنے خطبہ ارشاد فرمایا اور ارشاد فرمایا اس حصہ کو یہاں تک خون آلود کردیا جائے گا اور مراد تھی داڑھی سے سر تک کا حصہ لوگوں نے عر ض کیا ہمیں اس شخص کے بارے میں بتلائیں ہم اسے قتل کردیں گے حضرت علی نے فرمایا بخدا پھر تو تم میرے لیے اس آدمی کو قتل کرو گے جو میرا قاتل نہیں پھر لوگوں نے عرض کیا ہم پر خلیفہ مقرر کردیں حضرت علی نے فرمایا نہیں بلکہ میں تمہیں اسی حالت پر چھوڑوں گا جس حالت پر تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھوڑا (یعنی بغیر خلیفہ مقرر کرنے کے) لوگوں نے عرض کیا آپ اپنے رب سے کیا کہیں گے جب آپ کی اس سے ملاقات ہوگی انھوں نے ارشاد فرمایا میں کہوں گا کہ اے اللہ ! جب ان میں موجود تھا تو آپ بھی ان میں موجود تھے اگر آپ چاہتے تو ان کی اصلاح کردیتے اور اگر آپ چاہتے تو ان کی حالت خراب کردیتے۔