(۳۸۶۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : مَا کَانَ أَحَدٌ یَسْأَلُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الدَّجَّالِ أَکْثَرَ مِنِّی ، قَالَ : وَمَا تَسْأَلُنِی عَنْہُ قُلْتُ : إِنَّ النَّاسَ یَقُولُونَ : إِنَّ مَعَہُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ ، قَالَ : ہُوَ أَہْوَنُ عَلَی اللہِ مِنْ ذَلِکَ۔ (بخاری ۷۱۲۲۔ مسلم ۱۶۹۳)
(٣٨٦١٥) حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ کسی نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مجھ سے زیادہ دجال کے بارے میں نہیں پوچھا حضرت مغیرہ نے کہا کہ تم نے مجھ سے اس کے بارے میں نہیں پوچھا راوی قیس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ کھانے اور پینے کی چیزیں ہوں گی تو انھوں نے فرمایا کہ دجال کا امر اللہ تعالیٰ پر اس سے زیادہ آسان ہے (دجال کے لیے حقیقتاً یہ چیزیں ثابت نہیں ہوں گی اور جو ہوں گی وہ آزمائش اور امتحان کے لیے ملمع سازی ہوگی۔