hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38619

.

ابن أبي شيبة

38619
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۶۲۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : أَنَا أَخْتِمُ أَلْفَ نَبِیٍّ ، أَوْ أَکْثَرَ ، مَا بَعَثَ اللَّہُ مِنْ نَبِیٍّ إِلَی قَوْمِہِ إِلاَّ حَذَّرَہُمَ الدَّجَّالَ ، وَإِنَّہُ قَدْ بُیِّنَ لِی مَا لَمْ یُبَیَّنْ لأَحَدٍ قَبْلِی ، إِنَّہُ أَعْوَرُ ، وَإِنَّ اللَّہَ لَیْسَ بِأَعْوَرَ ، وَإِنَّہُ أَعْوَرُ عَیْنِ الْیُمْنَی ، لاَ حَدَقَۃَ لَہُ ، جَاحِظَۃٌ ، وَالأُخْرَی کَأَنَّہَا کَوْکَبٌ دُرِّی ، وَإِنَّہُ یَتَّبِعُہُ مِنْ کُلِّ قَوْمٍ یَدْعُونَہُ بِلِسَانِہِمْ إلَہًا۔ (حاکم ۵۹۷۔ احمد ۲۶۵)
(٣٨٦٢٠) حضرت ابو سید خدری نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں ہزار نبیوں یا اس سے زیادہ فرمایا کے بعد آیا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی نبی اپنی قوم کی طرف نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس نے انھیں دجال سے ڈرایا اور بلاشبہ میرے لیے وہ بات بیان کی گئی ہے جو مجھ سے پہلے کسی ایک سے بھی بیان نہیں کی گئی بلاشبہ وہ کانا ہے اور اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے اور اس کی دائیں آنکھ کانی ہے اس کی پتلی نہیں ہے اور ابھری ہوئی ہے اور دوسری ایسے ہے گویا کہ چمکتا ہوا روشن ستارہ ہر قوم میں سے جو اس کی پیروی کرینگے وہ اس کو اپنی زبان میں اِلٰہ کے ساتھ پکاریں گے۔