hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38659

.

ابن أبي شيبة

38659
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۶۶۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ عُقْبَۃُ بْنُ عَمْرٍو لِحُذَیْفَۃَ : أَلاَ تُحَدِّثُنَا بِمَا سَمِعْت من رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : بَلَی سَمِعْتہ یَقُولُ : إِنَّ مَعَ الدَّجَّالِ إِذَا خَرَجَ مَائً وَنَارًا ، فَأَمَّا الَّذِی یَرَی النَّاسُ مَائً فَنَارٌ تُحْرِقُ ، وَأَمَّا الَّذِی یَرَی النَّاسُ ، أَنَّہُ نَارٌ فَمَائٌ عَذْبٌ بَارِد ، فَمَنْ أَدْرَکَ مِنْکُمْ ذَلِکَ فَلْیَقَعْ فِی الَّذِی یَرَی ، أَنَّہُ نَارٌ فَإِنَّہُ مَائٌ عَذْبٌ بَارِدٌ ، قَالَ عُقْبَۃُ : وَأَنَا سَمِعْتُہُ یَقُولُ ذَلِکَ۔ (بخاری ۳۴۵۰۔ مسلم ۲۲۵۰)
(٣٨٦٦٠) حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ حضرت عقبہ بن عمرو نے حضرت حذیفہ سے کہا کیا ہمیں وہ باتیں نہیں سناتے جو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنیں انھوں نے فرمایا کیوں نہیں میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی باقی وہ جسے لوگ آگ خیال کریں گے وہ میٹھا اور ٹھنڈا پانی ہوگا جو تم میں سے یہ صورتحال پالے تو وہ جسے آگ سمجھ رہا ہے اس میں گرجائے یقیناً وہ میٹھا ٹھنڈا پانی ہوگا حضرت عقبہ نے فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے ہی فرماتے ہوئے سنا ہے۔