hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38711

.

ابن أبي شيبة

38711
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۷۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَتَی السَّاعَۃُ ؟ قَالَ : مَا الْمَسْؤُولُ عَنْہَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ ، وَلَکِنْ سَأُحَدِّثُک عَنْ أَشْرَاطِہَا : إِذَا وَلَدَتِ الأَمَۃُ رَبَّتَہَا فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، وَإِذَا کَانَتِ الْحُفَاۃُ الْعُرَاۃُ رُؤُوسَ النَّاسِ ، فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، وَإِذَا تَطَاوَلَ رِعَائُ الْغَنَمِ فِی الْبُنْیَانِ ، فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، فِی خَمْسٍ لاَ یَعْلَمُہُنَّ إِلاَّ اللَّہُ : {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔
(٣٨٧١٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کب آئے گی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تمہارے سامنے اس کی علامات بیان کرتا ہوں جب باندی اپنا آقا جنے گی یہ قیامت کی نشانوکں میں سے ہے اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے لوگوں کے سردار ہوں گے یہ قیامت کی علامتوں میں ہے اور بکریاں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کریں گے یہ بھی قیامت کی علامتوں میں ہے قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔ بلاشبہ اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہ بارش اتارتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور نہیں کوئی بھی جانتا کہ وہ کل کو کیا کمائے گا اور نہیں جانتا کوئی جی کہ وہ کہاں مرے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں۔