(۳۸۷۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: تَکْثُرُ الْفِتَنُ وَیَکْثُرُ الْہَرْجُ قُلْنَا : وَمَا الْہَرْجُ ؟ قَالَ : الْقَتْلُ وَیَنْقُصُ الْعِلْمُ ، قَالَ : أَمَا إِنَّہُ لَیْسَ یُنْزَعُ مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ ، وَلَکِنْ بقبض الْعُلَمَائِ۔ (احمد ۴۸۱)
(٣٨٧٤٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا فتنے کثرت سے ہوجائیں گے اور ہرج کثرت سے ہوجائے گا ہم نے عرض کیا ہرج کیا چیز ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قتل اور علم کم ہوجائے گا ارشاد فرمایا باقی یہ (علم) آدمیوں کے قلوب سے نہیں نکالا جائے گا لیکن علماء کی موت کی وجہ سے (علم کم ہوجائے گا)