hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38757

.

ابن أبي شيبة

38757
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ أُبَیٍّ {قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ} قَالَ : ہِیَ أَرْبَعُ خِلاَلٍ ، وَکُلُّہُنَّ وَاقِعٌ لاَ مَحَالَۃَ ، فَمَضَتِ اثْنَتَانِ بَعْدَ وَفَاۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِخَمْسَۃٍ وَعِشْرِینَ عَامًا ، أُلْبِسُوا شِیَعًا ، وَذَاقَ بَعْضُہُمْ بَأْسَ بَعْضٍ ، وَاثْنَتَانِ وَاقِعَتَانِ لاَ مَحَالَۃَ : الْخَسْفُ وَالرَّجْمُ۔ (احمد ۱۳۴۔ ابن جریر ۲۲۲)
(٣٨٧٥٨) حضرت ابو العالیہ حضرت ابی سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ } آپ کہہ دیں اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو بھڑادے تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے ارشاد فرمایا کہ وہ چار باتیں ہیں ان میں ہر ایک یقیناً واقع ہوگی دو تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے پچیس (٢٥) سال بعد گزر گئیں ان کو گروہ گروہ کر کے لڑایا گیا اور انھوں نے ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا اور دو لا محالہ طور پر وقوع پذیر ہوں گی زمین میں دھنسانا اور پتھروں کی بارش۔