(۳۸۷۷۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ بَشِیرِ بْنِ جَرِیرٍ الْبَجَلِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِنَّ آخِرَ خَارِجَۃٍ تَخْرُجُ فِی الإِسْلاَم بِالرُّمَیْلَۃِ رُمَیْلَۃُ الدَّسْکَرَۃِ ، فَیَخْرُجُ إلَیْہِمَ النَّاسُ فَیَقْتُلُونَ مِنْہُمْ ثُلُثًا ، وَیَدْخُلُ ثُلُثٌ وَیَتَحَصَّنُ ثُلُثٌ فِی الدَّیْرِ دَیْرُ مِرْمَارَی ، فَمِنْہُم الأَشْمَطُ ، فَیَحْصُرُہُمُ النَّاسُ فَیُنْزِلُونَہُم فَیَقْتُلُونَہُمْ ، فَہِیَ آخِرُ خَارِجَۃٍ تَخْرُجُ فِی الإِسْلاَم۔
(٣٨٧٧٧) حضرت علی سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ آخری باغی جو اسلام میں نکلے گا وہ کوفہ کے مسافر خانے دسکرہ (جو محل کی طرح بنا ہوا ہے) سے نکلے گا لوگ ان کے ساتھ مل جائیں گے ان میں سے ایک تہائی قتل کرد یے جائیں گے اور ایک تہائی داخل ہوجائیں گے (محفوظ مقام میں) اور ایک تہائی راہب خانے میں محصور ہوجائیں گے مرماری (جو سامراء کے نواح میں وصف پل کے پاس ہے) راہب خانے میں ان میں سے کچھ سفید سیاہ بالوں والے ہوں گے لوگ ان کا محاصرہ کر کے ان کو ماریں گے (راہب خانے وغیرہ سے) اور ان کو قتل کردیں گے یہ آخری باغی لشکر ہوگا جو اسلام میں نکلے گا۔