(۳۸۷۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، وَابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ، عَنْ زَیْدٍ الْعَمِّیِّ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَکُونُ فِی أُمَّتِی الْمَہْدِیُّ إِنْ طَالَ عُمْرُہُ ، أَوْ قَصُرَ عُمْرُہُ، یَمْلِکُ سَبْعَ سِنِینَ، أَوْ ثَمَانِیَ سِنِینَ، أَوْ تِسْعَ سِنِینَ ، فَیَمْلَؤُہَا قِسْطًا وَعَدْلاً کَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا، وَتُمْطِرُ السَّمَائُ مَطَرَہَا ، وَتُخْرِجُ الأَرْضُ بَرَکَتَہَا ، قَالَ : وَتَعِیشُ أُمَّتِی فِی زَمَانِہِ عَیْشًا لَمْ تَعِشْہُ قَبْلَ ذَلِکَ۔
(ترمذی ۲۲۳۲۔ احمد ۲۱)
(٣٨٧٩٣) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں مہدی ہوں گے ان کی عمر لمبی ہو یا ان کی عمر چھوٹی ہو وہ زمین پر سات سال یا آٹھ سال یا نوسال حکومت کریں گے پس وہ زمین کو عدل اور انصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا گیا تھا اور پھر آسمان سے بارش اترے گی اور زمین اپنی برکت نکالے گی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت ان کے زمانے میں ایسی زندگی گزارے گی جو اس سے پہلے اس نے نہ گزاری ہوگی۔