(۳۸۸۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی الْجُہَنِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ قَیْسٍ الْمَاصِرُ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُجَاہِدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِی فَُلاَنٌ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّ الْمَہْدِیَّ لاَ یَخْرُجُ حَتَّی تُقْتَلَ النَّفْسُ الزَّکِیَّۃُ ، فَإِذَا قُتِلَت النَّفْسُ الزَّکِیَّۃُ غَضِبَ عَلَیْہِمْ مَنْ فِی السَّمَائِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ ، فَأَتَی النَّاسَ الْمَہْدِی ، فَزَفُّوہُ کَمَا تُزَفُّ الْعَرُوسُ إِلَی زَوْجِہَا لَیْلَۃَ عُرْسِہَا ، وَہُوَ یَمَْلأَ الأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلاً ، وَتُخْرِجُ الأَرْضُ نَبَاتَہَا ، وَتُمْطِرُ السَّمَائُ مَطَرَہَا ، وَتَنْعَمُ أُمَّتِی فِی وِلاَیَتِہِ نِعْمَۃً لَمْ تَنْعَمْہَا قَطُّ۔
(٣٨٨٠٨) حضرت مجاہد سے روایت ہے انھوں نے فرمایا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔