hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38838

.

ابن أبي شيبة

38838
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، أَنَّ نَاسًا کَانُوا عِنْدَ فُسْطَاطِ عَائِشَۃَ فَمَرَّ بِہِمْ عُثْمَان ، أُرَی ذَلِکَ بِمَکَّۃَ ، قَالَ أَبُو سَعِیدٍ : فَمَا بَقِیَ أَحَدٌ مِنْہُمْ إِلاَّ لَعَنَہُ ، أَوْ سَبَّہُ غَیْرِی ، وَکَانَ فِیہِمْ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، فَکَانَ عُثْمَان عَلَی الْکُوفِیِّ أَجْرَأَ مِنْہُ عَلَی غَیْرِہِ ، فَقَالَ : یَا کُوفِی ، أَتَسُبُّنِی ؟ اقْدُمَ الْمَدِینَۃَ ، کَأَنَّہُ یَتَہَدَّدُہُ ، قَالَ : فَقَدِمَ الْمَدِینَۃَ فَقِیلَ لَہُ : عَلَیْک بِطَلْحَۃِ ، فَانْطَلَقَ مَعَہُ طَلْحَۃُ حَتَّی أَتَی عُثْمَانَ ، فَقَالَ عُثْمَان : وَاللہِ لأَجْلِدَنَّکَ مِئَۃ ، قَالَ : فَقَالَ طَلْحَۃُ : وَاللہِ لاَ تَجْلِدْہُ مِئَۃ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ زَانِیًا ، قَالَ لأَحْرِمَنَّکَ عَطَائَک ، قَالَ : فَقَالَ طَلْحَۃُ : إِنَّ اللَّہَ سَیَرْزُقُہُ۔
(٣٨٨٣٩) ابو سعید سے منقول ہے کہ لوگ حضرت عائشہ کے خیمہ کے قریب جمع تھے کہ حضرت عثمان ان کے پاس سے گزرے راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے یہ مکہ کا واقعہ ہے ابو سعید کہتے ہیں میرے علاوہ وہاں موجود ہر شخص نے حضرت عثمان پر طعن وتشنیع کی۔ ان لوگوں میں ایک کوفی بھی تھا حضرت عثمان نے اس شخص پر جرأت کرتے ہوئے فرمایا اے کوفی کیا تو مجھے گالی دیتا ہے ؟ تو مدینے آنا ! گویا کہ حضرت عثمان نے دھمکی دی پس وہ شخص مدینے آیا تو اس سے کہا گیا کہ تم طلحہ کو لازم پکڑو۔ پس حضرت طلحہ اس کے ساتھ چلے یہاں تک کہ حضرت عثمان کی خدمت میں پہنچے حضرت عثمان نے فرمایا میں تم کو عطایا سے محروم کردونگا حضرت طلحہ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ رزق عطا کریگا۔