hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38851

.

ابن أبي شيبة

38851
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ حِینَ قُتِلَ عُثْمَان : اللَّہُمَّ إِنْ کَانَتِ الْعَرَبُ أَصَابَتْ بِقَتْلِہَا عُثْمَانَ خَیْرًا ، أَوْ رُشْدًا ، أَوْ رِضْوَانًا فَإِنِّی بَرِیئٌ مِنْہُ ، وَلَیْسَ لِی فِیہِ نَصِیبٌ ، وَإِنْ کَانَتِ الْعَرَبُ أَخْطَأَتْ بِقَتْلِہَا عُثْمَانَ فَقَدْ عَلِمْت بَرَائَتِی ، قَالَ : اعْتَبِرُوا قَوْلِی مَا أَقُولُ لَکُمْ ، وَاللہِ إِنْ کَانَتِ الْعَرَبُ أَصَابَتْ بِقَتْلِہَا عُثْمَانَ لَتَحْتَلِبُنَّ بِہِ لَبَنًا ، وَلَئِنْ کَانَتِ الْعَرَبُ أَخْطَأَتْ بِقَتْلِہَا عُثْمَانَ لَتَحْتَلِبُنَّ بِہِ دَمًا۔ (عبدالرزاق ۲۰۹۶۵)
(٣٨٨٥٢) محمد سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ نے حضرت عثمان کے قتل کے وقت فرمایا کہ اے اللہ اگر اہل عرب نے حضرت عثمان کو شہید کر کے اچھا کیا یعنی خیرو ہدایت اور تیری رضا کی خاطر، تو میں اس سے بری ہوں اور میرا اس میں کچھ حصہ نہیں اور اگر اہل عرب نے ان کو شہید کرکے غلطی کی تو میری برأت کے بارے میں تو جانتا ہی ہے۔ پھر فرمایا میری اس بات سے عبرت حاصل کرو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اللہ کی قسم اگر اہل عرب نے ان کے قتل میں بھلائی کی تو عنقریب وہ اس کا نفع دیکھ لیں گے اور اگر انھوں نے اس میں غلطی کی تو اس کا خونی نقصان بھی دیکھ لیں گے۔