hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38871

.

ابن أبي شيبة

38871
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۸۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَہْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَلِمَۃً ، وَمِنَ النَّجَاشِیِّ کَلِمَۃً ، سَمِعْت النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : انْظُرُوا قُرَیْشًا فَاسْمَعُوا مِنْ قَوْلِہِمْ وَذَرُوا فِعْلَہُمْ ، قَالَ : وَکُنْت عِنْدَ النَّجَاشِیِّ إذْ جَائَ ابْنٌ لَہُ مِنَ الْکُتَّابِ فَقَرَأَ آیَۃً مِنَ الإِنْجِیلِ فَفَہِمْتُہَا فَضَحِکْت ، فَقَالَ : مِمَّنْ تَضْحَکُ أَتَضْحَکُ مِنْ کِتَابِ اللہِ ؟ أَمَا وَاللہِ ، إِنَّہَا لَفِی کِتَابِ اللہِ الَّذِی أُنْزِلَ عَلَی عِیسَی ، أَنَّ اللَّعْنَۃَ تَکُونُ فِی الأَرْضِ إِذَا کَانَ أُمَرَاؤُہَا الصِّبْیَانَ۔ (احمد ۲۶۰۔ ابوداؤد ۳۰۲۱)
(٣٨٨٧٢) عامر بن شہر سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک بات سنی اور نجاشی سے بھی ایک بات سنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اہل قریش کو دیکھو اور ان کی باتوں کو سنو اور ان کے افعال کو چھوڑو۔ کہتے ہیں کہ میں نجاشی کے پاس تھا کہ اس کا ایک بیٹا کتاب لے کر آیا اور اس نے انجیل کی ایک آیت پڑھی پھر اس کو سمجھایا میں ہنسا۔ نجاشی نے کہا تم کتاب اللہ کی وجہ سے ہنستے ہو ؟ سنو اللہ کی قسم بیشک اس کتاب میں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ پر اتاری ہے لکھا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اس زمین پر اس وقت ہوگی جب اس پر امراء بچے ہوں گے (نو عمر لڑکے ہوں گے )