hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 39058

.

ابن أبي شيبة

39058
Ibn Abi Shaybah
(۳۹۰۵۹) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، أَنَّ رَجُلاً وُلِدَ لَہُ غلاَم عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَعَا لَہُ وَأَخَذَ بِبَشَرَۃِ جَبْہَتِہِ ، فَقَالَ بِہَا ہَکَذَا : وَغَمَزَ جَبْہَتَہُ وَدَعَا لَہُ بِالْبَرَکَۃِ ، قَالَ : فَنَبَتَت شَعْرَۃٌ فِی جَبْہَتِہِ کَأَنَّہَا ہلْبَۃُ فَرَسٍ ، فَشَبَّ الْغُلاَمُ ، فَلَمَّا کَانَ زَمَنُ الْخَوَارِجِ أَحَبَّہُمْ فَسَقَطَتِ الشَّعْرَۃُ ، عَنْ جَبْہَتِہِ ، فَأَخَذَہُ أَبُوہُ فَقَیَّدَہُ مَخَافَۃَ أَنْ یَلْحَقَ بِہِمْ ، قَالَ : فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ فَوَعَظْنَاہُ وَقُلْنَا لَہُ فِیمَا نَقُولُ : أَلَمْ تَرَ أَنَّ بَرَکَۃَ دَعْوَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ وَقَعَتْ مِنْ جَبْہَتِکَ ، فَمَا زِلْنَا بِہِ حَتَّی رَجَعَ ، عَنْ رَأْیِہِمْ ، قَالَ : فَرَدَّ اللَّہُ إلَیْہِ الشَّعْرَۃَ بَعْدُ فِی جَبْہَتِہِ وَتَابَ وَأَصْلَحَ۔ (احمد ۴۵۶)
(٣٩٠٥٩) حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ آپ نے اسے دعا دی اور اس کی پیشانی کی جلد کو چھوا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس بچے کی پیشانی پر گھوڑے کے بالوں جیسا خم دار ایک بال نکلا۔ پھر وہ لڑکا جوان ہوگیا اور جب خوارج کا زمانہ آیا تو وہ خوارج کی طرف مائل ہوگیا۔ پھر اس کی پیشانی سے وہ بال گرگیا۔ اس کے باپ نے اس کو پکڑ کر باندھ دیا کیونکہ اسے اندیشہ تھا کہ کہیں وہ خوارج کے ساتھ نہ جا ملے۔ ہم ایک مرتبہ اس سے ملے اور اسے نصیحت کی اور ہم نے اس سے کہا کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی برکت بھی تمہاری پیشانی سے گرگئی ہے۔ ہم اسے اسی طرح سمجھاتے رہے یہاں تک کہ اس نے اپنی رائے سے رجوع کرلیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی پیشانی کے بال کو واپس کردیا اور اس نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی۔