hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 5034

.

ابن أبي شيبة

5034
Ibn Abi Shaybah
(۵۰۳۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی ، عن أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَیْنَمَا ہُوَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذْ جَائَ رَجُلٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنِ الصَّلاَۃ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ : مَا ہُوَ إِلاَّ أَنْ سَمِعْتُ النِّدَائَ فَتَوَضَّأْتُ ، فَقَالَ : وَالْوُضُوئُ أَیْضًا ، أَوَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ: إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ۔ (بخاری ۸۸۲۔ مسلم ۵۸۰)
(٥٠٣٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔ حضرت عمر نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں نماز سے کیا چیز روک کر رکھتی ہے ؟ اس آدمی نے کہا کہ جونہی میں نے اذان کی آواز سنی میں نے وضو کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وضو کیا ؟ کیا تم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد مبارک نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے جائے تو غسل کرے۔