hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 5037

.

ابن أبي شيبة

5037
Ibn Abi Shaybah
(۵۰۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : ہَلِ اغْتَسَلْتَ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّا أُمِرْنَا بِغَیْرِ ذَلِکَ ، قَالَ الرَّجُلُ : بِمَ أُمِرْتُمْ ؟ قَالَ : بِالْغُسْلِ، قَالَ : أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ ، أُمُّ النَّاسِ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔ (عبدالرزاق ۵۲۹۳)
(٥٠٣٧) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ مہاجرین میں سے ایک آدمی جمعہ کے دن نماز کے لیے آیا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے غسل کیا ہے ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر نے دریافت فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ جمعہ کے دن ہمیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ حضرت عمر نے فرمایا غسل کا۔ پھر فرمایا کہ تم مہاجرین لوگوں کے لیے مقتدیٰ ہو۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا۔