(۵۰۶۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ تَطَہَّرَ فَأَحْسَنَ الطُّہُورَ ، ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَۃَ ، فَلَمْ یَلْہُ وَلَمْ یَجْہَلْ ، کَانَ کَفَّارَۃً لِمَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی ، وَالصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ ، وَفِی الْجُمُعَۃِ سَاعَۃٌ لاَ یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ فَیَسْأَلُ اللَّہَ خَیْرًا إِلاَّ أَعْطَاہُ۔ (عبد بن حمید ۹۰۱)
(٥٠٦٧) حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اچھی طرح غسل کیا، پھر جمعہ کی نماز کے لیے آیا اور کوئی فضول اور جہالت والا کام نہ کیا تو یہ جمعہ پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ پانچوں نمازوں میں سے ہر نماز اپنے سے پہلی نماز تک کے لیے کفارہ ہے۔ جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے اسے عطا کیا جاتا ہے۔