hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 5174

.

ابن أبي شيبة

5174
Ibn Abi Shaybah
(۵۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْکِلاَبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سِیدَانَ السُّلَمِیِّ، قَالَ : شَہِدْتُ الْجُمُعَۃَ مَعَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ ، فَکَانَتْ خُطْبَتُہُ وَصَلاَتُہُ قَبْلَ نِصْفِ النَّہَارِ ، ثُمَّ شَہِدْنَا مَعَ عُمَرَ ، فَکَانَتْ خُطْبَتُہُ وَصَلاَتُہُ إِلَی أَنْ أَقُولَ : انْتَصَفَ النَّہَارُ ، ثُمَّ شَہِدْنَا مَعَ عُثْمَانَ ، فَکَانَتْ صَلاَتُہُ وَخُطْبَتُہُ إِلَی أَنْ أَقُولَ : زَالَ النَّہَارُ ، فَمَا رَأَیْتُ أَحَدًا عَابَ ذَلِکَ ، وَلاَ أَنْکَرَہُ۔
(٥١٧٤) حضرت عبداللہ بن سیدان سلمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ نصفِ نہار سے پہلے ہوا کرتے تھے۔ پھر ہم نے حضرت عمر کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ اس وقت ہوتا تھا جب میں کہہ سکتا تھا کہ آدھا دن گذر گیا۔ پھر ہم نے حضرت عثمان کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی، ان کی نماز اور خطبہ اس وقت ہوتے تھے جب میں کہہ سکتا تھا کہ دن زائل ہوگیا۔ میں نے کسی کو اس عمل پر عیب نکالتے یا تنقید کرتے نہیں دیکھا۔